جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ہر فرد میں دھڑکن کی نارمل رفتار کتنی ہوسکتی ہے، ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ ہر فرد میں دھڑکن کی نارمل رفتار مختلف ہوسکتی ہے، پہلے سمجھا جاتا تھا کہ بالغ افراد میں پرسکون حالت میں دل کی دھڑکن کی رفتار 60 سے 100 کے درمیان ہونے کو نارمل سمجھا جاسکتا ہے۔مگر اب لگتا ہے کہ اس خیال کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، کم از کم ایک تحقیق کے نتائج سے تو یہی عندیہ ملتا ہے۔درحقیقت پرسکون حالت میں معمول کی

دھڑکن کی رفتار ہر فرد میں مختلف ہوسکتی ہے اور یہ فرق 70 دھڑکنیں فی منٹ تک ہوسکتی ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسکریپس ریسرچ ٹرانزیشنل انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پرسکون حالت میں دل کی دھڑکن کی رفتار ہر ایک میں مختلف ہوسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے ایک لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا میں ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار کو ساکت بیٹھے ہوئے دیکھا گیا اور ہر ایک میں یہ تعداد مختلف رہی۔اس کے بعد 2 برسوں تک ان افراد کو ایک رسٹ بینڈ پہنایا گیا جو ان کے دل کی دھڑکن کو ٹریک کررہا تھا جو ان کی سرگرمیوں کے مطابق تیز یا کم ہوتی تھی۔کچھ لوگوں میں پرسکون حالت میں نارمل دل کی دھڑکن 40 فی منٹ رہی جبکہ کچھ میں یہ 109 دھڑکنیں فی منٹ بھی رہی۔اس کی جزوی وجہ عمر، جنس اور وزن بھی تھا، جبکہ دیگر عناصر جیسے تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمیاں بھی دل کی دھڑکن کی رفتار پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اکثر افراد میں ہر وقت دل کی دھڑکن کی رفتار ایک تسلسل میں رہی اور ان میں معمولی تبدیلیاں کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہوسکتی تھیں۔محققین نے موسموں کے ساتھ دھڑکن کی رفتار میں کچھ تبدیلیاں بھی دریافت کیں جیسے جنوری میں یہ رفتار کچھ بڑھ جاتی ہے جبکہ جولائی میں کم ہوجاتی ہے۔تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اہم تبدیلیوں کو قبل از وقت پکڑا جاسکے۔محققین کا کہنا تھا کہ پرسکون حالت میں دل کی دھڑکن کی رفتار میں روزانہ تبدیلی اہم وائٹل سائن ہے جس کا تعین اب وئیر ایبل سنسر ٹیکنالوجیز سے ممکن ہوچکا ہے، ہم نے طویل عرصے میں لوگوں کی پرسکون حالت میں دھڑکن میں تبدیلیوں کا تجزیہ کیا اور اس کے مختلف عناصر (جو اوپر درج ہوچکے ہیں) کو دریافت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…