اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

446 ادویات جعلی تیارکئے جانے کا انکشاف، سینٹرل ڈرگز ٹیسٹنگ لیبارٹری سے ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کے بعد عوام کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں مختلف اقسام کی 446 جعلی ادویات تیار کیے جانے انکشاف کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت صحت کی جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ

سال 2015 میں 202، سال 2016 میں 96، سال 2017میں 86، سال 2018 میں 41 اور سال 2019 میں 24 جعلی ادویات جعلی تیار کی گئیں۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ سینٹرل ڈرگز ٹیسٹنگ لیبارٹری سے ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کے بعد عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2015 میں ماروی فارما سوٹیکلز کراچی نے ایمکوف نامی کھانسی کا جعلی شربت تیار کیا، 2018 میں کے او ایچ ایس فارماسوٹیکلز حیدرآباد نے سیمو ڈرل ایکسپیکٹورنٹ جعلی تیار کیا۔2018 ہی میں ایورسٹ فارما سوٹیکلز اسلام آباد نے زیرو ڈول ٹیبلٹس جعلی تیار کیں۔امروز فارما سوٹیکلز کراچی نے امرو پائیرون انجیکشن جعلی اور غیر معیاری تیار کیا۔ ایس۔جے اینڈ جی۔ فضل الہی کراچی نامی کمپنی نے میگنیٹ سسپنشن جعلی تیار کیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ امروز فارما اسلام آباد نے کوئینوزیف 250 ملی گرام گولیاں جعلی تیار کیں جب کہ ایورسٹ فارما سوٹیکلز اسلام آباد نے کارڈول گولیاں جعلی تیار کیں۔اس کے علاوہ گابا فارماسوٹیکلز کراچی نے گلتران گولیاں اور کلورفینی رمین سیرپ جعلی تیار کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…