بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

4 افریقی ممالک میں ویکسین کی وجہ سے پولیو کیسز سامنے آئے، رپورٹ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) 4 افریقی ممالک میں پولیو کے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس کا سبب اورل ویکسین بنی ہے جبکہ صحت کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر بچے عام طور پر پائے گئے وائرس کے بجائے ویکسین میں موجود وائرس سے معذوری کا شکار ہوئے۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منظر عام پر ا?نے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجیریا، کانگو، سینٹرل افریقن

رپبلک اور انگولا میں 9 ایسے نئے کیسز کی نشاندہی کی جو ویکسین کی وجہ سے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق افریقہ کے دیگر 7 ممالک اور ایشیا میں بھی اس قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں پاکستان اور افغانستان بھی شامل ہیں جہاں اب تک پولیو کی بیماری کا خاتمہ نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ پولیو ویکسین میں موجود زندہ وائرس اس قابل ہوجائے کہ بیماری پیدا کرنے کی طاقت حاصل کرے۔حال ہی میں ویکسین کے ذریعے پولیو کے مرض کا شکار بننے والے تمام کیسز کی وجہ پولیو ویکسین میں موجود ٹائپ 2 وائرس تھا جبکہ عام ماحول میں پایا جانے والا ٹائپ 2 وائرس ختم ہوئے برسوں گزر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پولیو انتہائی متعدی مرض ہے جو گندے پانی یا کھانے سے پھیلتا ہے اور عموماً 5 سال سے کم عمر بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے۔اس انفیکشن کے 200 نتائج میں سے ایک معذوری ہے اور اس میں بہت معمولی شرح بچوں کی اموات کی بھی ہے جو سانسوں کا نظام سکڑنے کے باعث ہوتی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ ہفتے عطیات دہندگان نے پولیو کے خاتمے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، جو 1988 میں شروع ہونے والے انسداد پولیو پروگرام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سال 2000 تک دنیا سے پولیو کے مرض کا خاتمہ تھا، تاہم اس وقت سے اب تک کئی ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں لیکن یہ مرض اب بھی معذوری کا سبب بن رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا سے پولیو کے خاتمے

کے لیے ضروری ہے کہ 95 فیصد سے زائد آبادی میں قوت مدافعت موجود ہو جس کے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت دار طویل عرصے سے اورل پولیو ویکسین پر انحصار کررہے ہیں کیوں کہ یہ سستی ہے اور آسانی سے پلائی جاسکتی ہے اور ایک خوراک میں صرف 2 قطرے شامل ہوتے ہیں۔اس ضمن میں عالمی

ادارہ صحت کے قائم کیے گئے انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے انسداد پولیو پروگرام کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مغربی افریقہ میں ویکسین کے ذریعے پولیو وائرس کا پھیلاؤ زمینی حدود و قیود توڑتے ہوئے قابو ہورہا ہے اور بنیادی سوالات کو جنم دے رہا ہے جبکہ انسداد پولیو کے پورے عمل کو بھی چیلنج کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…