لہسن کا استعمال کن بیماریوں سے بچاتا ہے؟ ماہرین نے فوائد بتا دئیے ،آپ بھی ضرور عمل کریں

26  ستمبر‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لہسن کا شمار دنیا کی قدیم ترین سبزیوں میں ہوتا ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ لہسن چین میں پیدا ہوتا ہے ۔ چین کی لہسن کی پیداوار200من جبکہ پاکستان کی صرف 75من فی ایکڑ ہے ۔لہسن کا استعمال خون کی شریانوں میں

چربی کے انجماد کو روک کر انسان کودل کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کہا کہ وہ لہسن کی کاشت اکتوبر کے آخر تک مکمل کریں اور لہسن کی منظورشدہ اقسام لہسن گلابی، جی ایس ون، این اے آر سی 1اور ترڑا کاشت کریں۔ شرح بیج درمیانے سائز کی 4سے5من تریاں یا 7سے8من سالم گھٹے ایک ایکڑ کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔ زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کے بعد مارکر سے زمین پر لکیریں لگا کر 4انچ کے فاصلہ پر لہسن کی تریاں ہاتھ سے کاشت کریں جبکہ سپرے کرنے کی سہولت کے لیے 15قطاروں کے بعد ایک قطار خالی چھوڑ دیں ۔انہوں نے بتایا کہ کاشت کے فوراً بعد یکساں اگائو کے لیے پہلی دو آبپاشیاں ہلکی کریں اس کے بعد کسی بھی مرحلہ پر آبپاشی اس وقت کریں جب لہسن پوری طرح خشک ہوچکا ہو۔ دوبوری یوریا، دوبوری ڈی اے پی اور دوبوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں۔ فصل پر مختلف بیماریاں اور ضرررساں کیڑے حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ بیماریوں اور ضرررساں کیڑوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں سپرے کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…