کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں 17ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا جس میں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں 17ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق بچے کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے
انکاری تھے حکام کے مطابق رواں سال قلعہ عبداللہ میں پولیو کیسز کی تعدا 3ہوگئی جبکہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 5تک پہنچ چکی ہے ای او سی کامران آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے والدین گمراہ کُن پروپیگینڈا پر کان نہ دھرے تمام چیلنجیز کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پُر عزم ہے۔