جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اگر کتا کاٹ لے تو انفیکشن سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ماہرین نے بہترین طریقہ کار بتا دیا

datetime 2  جولائی  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کتوں کے کاٹنے کے اکثر واقعات میں زخم چھوٹا ہوتا ہے جس کا علاج گھر میں ہوسکتا ہے، اگر کتے کے دانت بمشکل جلد کے اندر جاسکیں ہوں یا معمولی خراش ہو تو پھر گھر میں علاج کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ زخم گہرا ہو، جوڑوں یا ہڈیاں دب گئی ہوں تو ایسی صورت میں طبی امداد لینی چاہیے۔ زخم کو دھوئیں کتے کے کاٹنے سے آنے والے زخم کو صابن اور پانی سے دھوئیں،

متاثرہ حصے کو بہت زیادہ صابن اور نیم گرم پانی سے کئی منٹ تک دھوئیں، جس سے زخم کو جراثیموں سے صاف کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے لیے کوئی بھی صابن استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اگر جراثیم کش صابن موجود ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اگرچہ صابن سے دھونے میں مرچوں کا احساس ہوسکتا ہے مگر پھر بھی زخم دھولینا زیادہ بہتر خیال ہے۔ زخم دبائیں اگر دھونے کے بعد بھی زخم سے خون نکل رہا تو صاف تولیے یا کپڑے سے متاثرہ جگہ کو دبائیں، اس سے خون بہنا رک جائے گا یا رفتار اتنی سست ہوجائے گی کہ بینڈیج لگائی جاسکے۔ اگر بینڈیج کے بعد بھی زخم سے مسلسل خون نکلتا رہے تو طبی امداد کے لے رجوع کیا جانا چاہیے۔ اینٹی بایوٹیک مرہم لگائیں اینٹی بایوٹیک کریم بھی زخم کو بھرنے کے ساتھ انفیکشن کی روک تھام میں مدد دیتی ہیں ۔ اس کریم کو براہِ راست زخم پر لگائیں۔ بینڈیج کا استعمال کریم لگانے کے فوری بعد بینڈیج یا پٹی سے زخم ڈھانپ دیں، پٹی اتنی سخت ہو کہ یہ زخم کو تحفظ دے مگر اتنا زیادہ نہ ہو کہ خون کی روانی رک جائے یا کسی اور تکلیف کا باعث بنے۔ پٹی بدلنا جب بھی پٹی کھول کر زخم دیکھیں تو دوبارہ نئی پٹی کا استعمال کریں یا نہانے کے بعد بھی نئی پٹی لگائیں، زخم کو نرمی سے دھوئیں اور کریم لگانے کے بعد نئی بینڈیج استعمال کریں۔ ٹیٹنس کا ٹیکا ٹیٹنس ایسا انفیکشن ہے جو کسی بھی کتے کے کاٹنے کے بعد ہدف بناسکتا ہے، طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کتا کاٹ لے تو ٹیٹنس کا ٹیکا ضرور لگوالیں، خاص طور پر اگر آخری بار اس ٹیکے کو لگے پانچ سال یا اس سے زائد عرصہ ہوچکا ہو۔ زخم پر نظر رکھیں زخم بھرنے کے ساتھ انفیکشن کی دیگر علامات پر نظر رکھیں، اگر زخم میں انفیکشن کا امکان نظر آئے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں ۔ عام طور پر انفیکشن کی علامات کچھ ایسی ہوسکتی ہیں؛ درد بڑھ جانا، سوجن، زخم کے ارگرد سرخی یا گرمائش کا احساس، بخار اور پیپ جیسا مواد خارج ہونا۔ طبی امداد کے لیے رجوع کرنا اگر تو آپ کسی مرض جیسے ذیابیطس، جگر کے امراض، کینسروغیرہ کے شکار ہیں تو کتے کے کاٹنے کے معمولی زخم پر بھی کسی پیچیدگی سے بچنے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ ان امراض کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرتی ہیں اور کاٹنے کے زخم سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…