اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جلد کو جوان اور چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کا طریقہ صرف 4بھنڈیاںاور آپ پھر سے جوان ، حیرت انگیز جادوئی نسخہ

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سبزیاں اپنے اندر بے پناہ فوائد کی حامل ہیں اور انسانی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب کرتی ہیں۔ کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا جسم پر بیرونی استعمال بھی نہایت فائدہ مند ہے۔ آج ہم یہاں آپ کو بھنڈی کا پیسٹ بنا کر اپنی جلد کو جوان اور چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔ اس نسخے کو بنانے کیلئے آپ کو درج ذیل اجزا درکار ہونگے۔

بھنڈیاں چار عدد،لیموںنصف عدد، پانی ایک کپ۔ نسخہ بنانے کیلئے ایک برتن میں پانی ڈال کر بھنڈیاں اس میں ڈال دیں اور ابال آنے تک بھنڈیوں کو پانی میں پکتا رہنے دیں۔ ابال آنے کے بعد بھنڈیاں پانی سےنکال کر ان کا پسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر جھریوں کی جگہ یعنی چہرے پر جہاں جھریاں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں وہ چہرہ اور آنکھوں کے گرد جگہ ہے اس پر روزانہ مساج کریں اور 20منٹ سے لے کر آدھا گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور بعد میں سادہ پانی سے دھو لیں۔ بھنڈیوں کا موسم رہنے تک آپ اس کو روزانہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پیسٹ کے پہلے ہی استعمال سے آپ کو فرق نمایاں پتہ چل جائے گا جبکہ روزانہ کا استعمال آپ کو آپکی عمر سے 10سال چھوٹا بنا دے گا یعنی آپ کم عمر نظر آئینگے۔ یہاں یہ معلومات جان کر بھی آپ حیران رہ جائیں گے کہ عرب شہری بھنڈیوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور سعودی عرب میں بھنڈیوں کا سوپ بنا کر گرمیوں میں پیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے بھنڈی کی تاثیر ٹھنڈی ہونا بھی ہے تاہم بھنڈی انسانی جلد پر نہایت مفید اثرات مرتب کرتی ہے اور آپ کی جلد کو بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے میں نہایت کارآمد ہے۔آپ ہر عمر میں ذہنی اور جسمانی طور پر اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ خواہش تو ہر شخص کی ہوتی ہے مگر ایسا ممکن چند لوگ ہی کرپاتے ہیں۔

روزمرہ کی مصروفیات اکثر افراد کو ذہنی صلاحیتوں اور جسمانی مضبوطی سے آہستہ آہستہ محروم کرسکتی ہیں جبکہ اس سے بچنے کے لیے کچھ کوششوں کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ درحقیقت یہ کوئی ایسا مشکل کام بھی نہیں، آپ چند عام سی عادتیں اپنا کر خود کو ہر عمر میں اسمارٹ رکھ سکتے ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی چند عام سی عادتیں بیان کی گئی ہیں جو آپ کو ایک اسمارٹ فرد بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

تیز روشنی کا استعمال جی ہاں یہ درست ہے، اسمارٹ شخصیت بننے میں ایک آسان طریقہ لائٹس کو روشن کردینا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں چوہوں کو تیز روشنی میں رکھا گیا تو ان کی ٹاسک کی اہلیت نمایاں حد تک بہتر ہوگئی، جبکہ مدھم روشنی سے وہ دماغ کے یاداشت اور سیکھنے کے حصے ہیپوکیمپس کی 30 فیصد گنجائش سے محروم ہوگئے۔ محققین کا کہنا تھا کہ

بیشتر افراد اس بات کا احساس نہیں کرپاتے کہ روشنی ان کے جسم پر کیا حقیقی اثر مرتب کرتی ہے۔ مخصوص روشنیاں ذہن کو چوکنا، توجہ اور دماغی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ قدرتی مناظر دیکھیں کیا قدرت دماغ کے لیے کرشماتی دوا ہے؟ لگتا تو ایسا ہی ہے۔ یوٹاہ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ قدرتی مناظر میں گھومنا مسائل حل کرنے والی صلاحیت کو 50 فیصد تک

بہتر کرسکتا ہے۔ محققین کے مطابق قدرتی مناظر میں گھومنا توجہ کے سرکٹس میں تنزلی ختم کردیتا ہے جس سے تخلیقی اور مسائل حل کرنے کی اہلیت بہتر ہوتی ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ قدرتی مناظر کی تصاویر کو دیکھنا ہی توجہ کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ جسمانی سرگرمیاں جسمانی طور پر متحرک رکھنا جسم کے ساتھ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق ورزش کا

صرف ایک سیشن نیوروکیمیکلز تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جس سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کچھ دیر کی ورزش بھی یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ دماغ میں آکسیجن کے بہاؤ میں اضافہ ہے۔ اسی طرح ورزش جسم کی دماغ میں پیدا ہونے والے فضلے کو خارج کرنے کی اہلیت بھی بڑھتی ہے۔ سورج کی روشنی بھی مددگار گھر سے

باہر نکلنا بھی دماغی صلاحیت کے لیے کنجی ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ ہے وٹامن ڈی۔ اس وٹامن کی زیادہ مقدار جسم میں بننے والے دماغی افعال کے ساتھ ساتھ توجہ اور معلومات کے تجزیے کی رفتار بھی بہتر کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کا استعمال یاداشت اور سیکھنے کے ٹاسک میں کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ نیند یہ تو سب کو معلوم ہے کہ اگر نیند پوری نہ ہو تو دماغ پر دھند سی چھا جاتی ہے،

مگر کیا یہ جانتے ہیں کہ نیند کس طرح دماغ کو کام کرنے میں مدد دیتی ہے؟ روچسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران دماغی خلیات کے ارگرد موجود سیال زہریلے پروٹین کو خارج کرتا ہے جو بیداری کے دوران اکھٹے ہوتے ہیں۔ اچھی نیند ذہنی طور پر زیادہ چوکنا بناتی ہے، توجہ، مسائل حل کرنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بہتر کرتی ہے، سوچنے کی رفتار تیز، منطقی سوچ اور یاداشت میں مدد دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…