پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں

datetime 16  جون‬‮  2019 |

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں تو آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔ رات دیر سے کھانے سے پرہیز اگر آپ رات کو دیر تک کھانا کھانے کے عادی ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم جب رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں تیزابیت پیدا ہونے سے

ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔ رات دیر سے ورزش کرنا ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارا جسم تیز کام کرنا شروع کردیتا ہے اور نیند کم ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا اگر آپ کو ورزش کی عادت ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ سورج ڈھلنے سے قبل ہی ورزش مکمل کر لی جائے۔ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا <ایک وقت تھا لوگ ٹی وی کو بیڈ روم میں نہیں رکھا کرتے تھے جس سے ان کی نیند کبھی خراب نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ٹی وی بیڈ روم کا حصہ بنا ہے ہم لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ مکمل طور پر الرٹ ہوجاتا ہے اور اس طرح نیند ہماری آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی ہے۔ رات کو دیر تک کام کرنا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر تک دفتر رہتے ہیں یا دفتر کا کام گھر لا کر کرتے ہیں جس سے انہیں ذہنی تنا? ہوتا ہے اور یوں نیند کم ہوتی جاتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ دفتر سے جلد گھر آئیں اور گھر میں دفتر کا کوئی کام نہ کریں۔ بہت زیادہ بولنا اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر مصروف رہنے کے بعد اپنے جیون ساتھی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا اور صرف رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے سے کھل کر بات کر پاتے ہیں۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ گھر جلدی آکر دن کی باتیں جلد کر لی جائیں اور رات کو جلد سویا جاسکے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…