اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی مسائل کے باعث نشو و نما کی کمی کا شکار ہیں، وزارت صحت

datetime 10  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت صحت نے قومی غذائی سروے 2018 کی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیاہے کہ ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی مسائل کے باعث نشو و نما کی کمی کا شکار ہیں ، سروے 115500 گھروں سے حاصل کی گئی معلومات کا ماخوذ ہے،دو سے پانچ سال عمر کے بچے اعصابی معذوری کا شکار ہیں،ہر 8 میں سے ایک نو بالغ اور ہر 5 میں سے ایک نو بالغ لڑکا وزن کی کمی شکار ہے ۔

پاکستان کی 50 فیصد لڑکیاں خون کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ پیر کو یہ سروے آغا خان یونیورسٹی نے وزارت صحت کی زیرنگرانی کیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ غذائی کمی کا شکار بچوں کی تعداد 40 اعشاریہ دو فی صد ہے۔سروے میں کہاگیاکہ غذائی کمی کا شکار بچوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے،ملک میں پانچ سال سے کم 40 اعشاریہ 9 فی صد لڑکے غذائی کمی کا شکار ہیں۔سروے میں کہاگیاکہ پانچ سال سے کم 39 اعشاریہ 4 فی صد لڑکیاں غذائی کمی کا شکار ہیں۔سروے میں کہاگیاکہ پاکستان میں 28 اعشاریہ 9 فی صد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں،پاکستان میں ہر تیسرا بچہ کم وزن کا شکار ہے،پاکستان میں 9 اعشاریہ 5 فی صد بچے وزن کی زیادتی کا شکار کا وزن زیادتی کا شکار ہیں ۔سروے میں کہاگیاکہ سات سال کے دوران وزن میں زائد بچوں کی تعداد دگنی ہوئی،سال 2011 میں اوور ویٹ بچوں کی شرح 5 فی صد تھی۔سروے میں کہاگیاکہ سال 2018 میں اوور ویٹ بچوں کی شرح 9 اعشاریہ 5 فی صد ہے،پاکستان میں 48 اعشاریہ 4 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ پلایاجاتا ہے۔ سروے میں کہاگیاکہ ماں کا دودھ پلانے کا رجحان خیبر پختونخواہ میں پایا گیا، کے پی میں 60 اعشاریہ 8 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے۔سروے میں کہاگیاکہ پاکستان میں 36 اعشاریہ 9 فی آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے ، رپورٹ میں کہاگیاکہ بلوچستان اور فاٹا کو غذائی قلت کا سامنا ہے،بلوچستان کی 50 اعشاریہ 3 فی صد آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے،فاٹا میں 54 اعشاریہ 6 فی صد آبادی غذائی قلت کا سامنا ہے ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…