لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، ہرسال ڈیڑھ سے دو لاکھ کینسر کے نئے مریض سامنے آتے ہیں۔ یہ بات شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسراسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہرسال دو کروڑ
افراد کو کینسر لاحق ہوتا ہے۔ کینسر کے باعث اموات میں پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال پچھتر فیصد مریضوں کا سو فیصد مفت علاج کررہا ہے۔ کینسر کے خلاف برسر پیکار عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جرمن سفیر شوکت خانم پشاور آپریشنل ہونے سے شوکت خانم لاہور پر مریضوں کا رش کافی حد تک کم ہوا ہے، شوکت خانم اسپتال کراچی ڈھائی سال میں کام شروع کردے گا جس سے سندھ اور بلوچستان کے مریض مستفید ہوسکیں گے۔