پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شعبہ صحت کا ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی قومی مہم تقسیم مچھردانیاں بہترین عالمی مہم قرار دے دیا گیا، پاکستان کو ایوارڈ قلیل بجٹ میں کامیاب مہم چلانے پر دیا گیا، پاکستان نے دیگر ممالک سے 5 گنا کم خرچ میں مچھردانیاں مہم چلائی تھی۔ نمائندہ اسلام آباد جہانگیر خان کے مطابق پاکستان نے شعبہ صحت کا ایک اور

عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کی قومی مہم تقسیم مچھر دانیاں بہترین عالمی مہم قرار پائی اور پاکستان نے الائنس فار ملیریا پریونشن ایوارڈ 2018جیت لیا۔ پاکستان کو ایوارڈ الائنس فار ملیریا پارٹنرز کی کانفرنس میں دیا گیا، یہ ایوارڈ قلیل بجٹ میں کامیاب مہم چلانے پر دیا گیا۔ عالمی ملیریا پارٹنرز کانفرنس 28 ,29 جنوری کو جنیوا میں ہوئی ، کانفرنس میں انسداد ملیریا کی 48 عالمی تنظیموں، ڈونرز نے شرکت کی، کانفرنس میں پاکستان کی ملیریا کانفرنس کو مچھردانیاں مہم پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا قومی مہم تقسیم مچھر دانیاں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد تھی اور پاکستان نے دیگر ممالک سے 5 گنا کم خرچ میں مچھر دانیاں مہم چلائی، اس مہم میں 1043694 گھروں میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ تقسیم مچھردانیاں مہم گزشتہ برس 13 تا 17 اکتوبر منعقد ہوئی تھی، جو ملک کے 11اضلاع میں چلائی گئی تھی، جس میں بلوچستان کے 5 ،کے پی 3، سندھ کے 3 اضلاع مہم میں شامل تھے۔ قومی مہم میں 1 ارب 11 کروڑ کی مچھردانیاں تقسیم کی گئی تھیں، پاکستان کو مچھر دانیاں عالمی پارٹنر گلوبل فنڈ نے فراہم کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…