سلام پولیو ورکرز: پاکستانی پولیو ورکرز کی جانفشانی پر خراج تحسین

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پولیو ورکرز کی سخت موسم میں پولیو پلانے کے لیے جانے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’سلام پولیو ورکرز‘کا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔ 2 دن قبل پولیو ورکرز کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

جن میں وہ شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو پلانے کے لیے اپنے سفر پر رواں دواں تھے، دشوار گزار برفیلے راستے بھی ان کی ہمت نہ توڑ سکے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے بھی ٹویٹر پر ان حوصلہ مند ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں اس سے ملتی جلتی مزید تصاویر منظر عام پر آئیں اور لوگوں نے ان بہادر پولیو ورکرز کی جرات اور جانفشانی کو سلام پیش کیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی ان ورکرز کو سلام پیش کیا۔ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ قوم آپ کی خدمات کی قرضدار رہے گی۔ خیال رہے کہ سال 2019 کی پہلی انسداد پولیو مہم میں 99 فیصد ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔ چند روز قبل پاکستان میں سنہ 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا تھا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 16 ماہ کی انعم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان  2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…