سماعت سے محروم : چین کی ایک خاتون انتہائی حیرت انگیز بیماری میں مبتلا

24  جنوری‬‮  2019

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دنیا بھر میں سماعت سے محروم افراد موجود ہوں گے جو یکساں طور پر ہر جنس کی آواز کو سننے سے محروم ہوں گے۔ تاہم چین کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جو سماعت سے محرومی کی ایک ایسی حیرت انگیز بیماری میں مبتلا ہیں، جن میں وہ صرف مرد حضرات کی آواز نہیں سن سکتیں۔ جی ہاں، چین کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جو اپنی ہم جنس کی ہر آواز تو بخوبی سن لیتی ہیں۔

تاہم جیسے ہی ان کے ساتھ کوئی مرد بات کرتا ہے تو انہیں کچھ سنائی نہیں دیتا۔ برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامین کی ایک خاتون انتہائی حیرت انگیز بیماری میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین نامی خاتون کو رواں ماہ 10 جنوری کو اچانک اپنے بوائے فرینڈ کی آواز نہ سننے کی شکایت ہوئی تو وہ چیک اپ کے لیے مقامی ہسپتال گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون معائنے کے لیے ہسپتال پہنچیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ خاتون ڈاکٹر کی آواز سن سکتی ہیں۔ تاہم خاتون اور ان کا معائنہ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو اس وقت انتہائی حیرت ہوئی جب خاتون کو ہسپتال کے مرد ڈاکٹر کی آواز سنائی نہیں دی۔ خاتون کی عجیب شکایت کے بعد جب ان کا مکمل معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ انہیں (reverse-slope hearing loss) (آر ایس ایچ ایل) نامی بیماری ہے، جس میں کوئی بھی شخص ایک خاص قسم کی آواز کو سننے سے محروم ہوجاتا ہے۔ اس بیماری یا شکایت میں مبتلا افراد زیادہ تر مرد حضرات کی آواز سننے سے محروم ہو جاتے ہیں جب کہ ایسے افراد کو خواتین کی آوازیں سننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ یہ بیماری عام نہیں، تاہم اندازہ دنیا بھر میں ہر 13 ہزار افراد میں سے ایک شخص اس مسئلے سے دوچار ہوتا ہے۔ ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بیماری یا مسئلہ کچھ ممالک میں زیادہ پایا جاتا ہے اور شمالی امریکا میں ہر 3 ہزار افراد میں سے ایک شخص اس مسئلے سے دوچار ہوتا ہے۔ اس مسئلے میں مبتلا چینی خاتون کے مطابق وہ رات کو سونے کے بعد صبح اٹھیں تو اپنے بوائے فرینڈ کی آواز سننے کے قابل نہیں تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ انہیں اپنے بوائے فرینڈ سمیت کسی بھی مرد کی آواز سنائی نہیں دے رہی، جب کہ انہیں خواتین کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…