منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا سونے سے کچھ دیر پہلے خوراک کھانا نقصان دہ ہے؟

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ رات کا کھانا سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہئے تاکہ مختلف مسائل سے بچ سکیں۔ مگر یہ عادت اتنی بھی بری نہیں جتنی تصور کی جاتی ہے۔ یہ دعویٰ ایک جاپانی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔رات کے وقت یہ غذائیں کھانے سے گریز کریں۔ طبی ماہرین عرصے سے مشورہ دے رہے ہیں کہ سونے کے لیے بستر پر لیٹنے سے کم از کم

2 گھنٹے قبل کھانا کھالینا چاہئے تاکہ بلڈشوگر لیول مستحکم ہوسکے۔ مگر جاپانی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے کھانے اور سونے کے وقت میں اس وقفے سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی نمایاں فرق دیکھنے میں نہیں آتا۔ اوکایاما یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ڈیڑھ ہزار صحت مند افراد کے سونے اور کھانے کے اوقات کا جائزہ 3 سال تک لیا گیا اور اس دوران مسلسل بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ تحقیق میں شامل بیشتر افراد عموماً رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے قبل کھالیتے تھے مگر 16 فیصد مردوں اور 8 فیصد خواتین میں یہ وقفہ کافی کم تھا۔ جب محققین نے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ کھانے اور سونے کے وقت سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن، بلڈ پریشر، ورزش، تمباکو نوشی وغیرہ بلڈ شوگر پر کھانے اور سونے کے وقت میں وقفے سے بہت زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ رات دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ محققین نے بتایا کہ عام خیال کے برعکس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ دن کی آخری غذا اور سونے کے وقت کا بلڈشوگر لیول پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہوتا۔ ان کے بقول اس کی بجائے لوگوں کو صحت بخش غذا، مناسب نیند، تمباکو نوشی سے گریز اور جسمانی وزن کو کنٹرول جیسے عناصر پر توجہ دینی چاہئے جو کہ ذیابیطس سے بچانے میں زیادہ مدد دیتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے نیوٹریشن، پریونیشن اینڈ ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…