اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے اس دور میں اگر جلد کی حفاظت کے لیے سب سے سستی اور موثر پروڈکت کی بات کی جائے تو وہ پیٹرولیم جیلی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں پیرولیم جیلی ایسی چیز ہے جو ہر گھر مین موجود ہوتی ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جلد کی ملائمت، نرماہٹ اور خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے حیرت انگیز فوائد اپنے اندر رکھتی ہے۔
خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب جلد خشک ہواؤں اور ٹھنڈ کی زد میں آکر بے رونق اور پھٹی پھٹی ہو جاتی ہے ایسے میں پیڑرولیم جیلی ہاتھوں، پیروں، ایڑھیوں، ہونٹوں اور پلکوں پر جادوئی اثر دکھاتی ہے اور موسم کے اثرات سے جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔ ویسے تو پیٹرولیم جیلی کے بے شمار فوائد ہیں جیسے یہ چھوٹی موٹی چوٹ لگ جانے کی صورت میں یا جلد پر خراش پڑ جانے پر اس کا استعمال نہایت مفید اور کارآمد ہے ۔ جلد پر ہونے والی خارش کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے جو ڈاکٹر ہی درست بتا سکتا ہے، لیکن خارش میں فوری طور پر آرام کے لیے اگر پیٹرولیم جیلی لگا لی جائے تو فوری طور پر فائدہ ہوتا ہے۔ پیٹرولیم جیلی باڈی اسپرے اور پرفیوم کی خوشبو کو دیر پا بناتی ہے،اکثر خواتین اور اکثر اسکول جانے والے بچوں کے سر میں جوئیں اپنا ڈیرہ جما لیتی ہیں اور پھر ذہن کو کمزور کردیتی ہیں، ایسے میں اگر کنگھی میں پیٹرولیم جیلی لگا کر پھیرا جائے سر سے ساری جوئیں اور لیکھیں باہر نکل آتی ہیں۔ پکنک پر جانے سے پہلے اگر چہرے اور ہاتھوں پر پیٹرولیم جیلی لگا لی جائے تو رنگ سیاہ ہونے سے بچ جائے گا۔ پیٹرولیم جیلی میک اپ صاف کرنے کے بھی کام آتی ہے۔ میک اپ کی مصنوعات خاص طور پر لپ اسٹک اگر کپڑے پر لگ جائے تو اسے صاف کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے ، اگر لپ اسٹک کے داغ پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لگا دی جائے پھر اسے دھویا جائے تو وہ لپ اسٹک کا نشان غائب ہوجاتا ہے۔ بیلٹ، والٹ، شوزیا پھر اور کوئی لیدر کی شے، اگر پالش کرنے کے بعد اس پر کسی صاف کپڑے کی مدد سے پیٹرولیم جیلی لگائی جائے تو چمک صاف ظاہر ہوجائے گی۔ اکثر خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ بچوں کے پیمپر بار بار تبدیل کرتی ہیں جس سے ان پر ریشز پڑ جاتے ہیں ، ایسے میں اگر ریشز کی جگہ پیٹرولیم
جیلی لگائی جائے تو بچہ سکون میں آجاتا ہے۔ جلد پر خارش ہونے کی صورت میں جب ناخن سے بار بار کھجایا جاتا ہے تو اس جگہ زخم بن جاتا ہے، اس زخم سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہلکے ہاتھوں سے اس پر پیٹرولیم جیلی لگائی جائے تو زخم جلد بھر جاتے ہیں۔