کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں 3روزہ روبوٹک ورکشاپ اختتام پذیر، 400 آپریشن مکمل

20  جنوری‬‮  2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں تین روزہ روبوٹک ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، ایس آئی یو ٹی اور سول اسپتال میں 400 سے زائد آپریشن مکمل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو ٹی میں تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، ایس آئی یو ٹی اور سول اسپتال میں 400 سے زائد آپریشن مکمل کیے گئے، روبوٹک ورکشاپ میں ملکی

اور غیرملکی ماہرین نے شرکت کی۔ پروفیسر ادیب الحسن رضوی نے کہا کہ عوام نے جو اینٹیں فراہم کیں اس سے ایس آئی یو ٹی مکمل ہوا، تمام اسٹیک ہولڈرز نے ایس آئی یو ٹی کی تشکیل میں کردار ادا کیا ہے۔ ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ ہم تو صرف کھڑے ہوئئے تھے ساتھ تو عوام نے دیا ہے، ہر مریض کو عزت نفس کے ساتھ مفت علاج کی سہولت دینے کے قائل ہیں۔ قبل ازیں اندرون و بیرون ملک سے آنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان میں روبوٹک سرجری کے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے یہ جدید طریقہ علاج عام لوگوں کی دسترس میں آسکے۔ کانفرنس سے ممتازطبی ماہرین نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے ورکشاپ کی سرگرمیوں، جنرل سرجری ورکشاپ ، یورولوجی ورکشاپ ،گائناکالوجی ورکشاپ، لپروسکوپک اور روبوٹک سرجری اور ملک میں لپروسکوپک اور روبوٹک سرجری کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے ماہرین میں پروفیسر محمدشمیم خان،پروفیسر امجد سراج میمن،پروفیسر الطاف ہاشمی، فوزیہ پروین، پروفیسرامجد پرویز چیمہ، پروفیسر ساجدہ قریشی اور پروفیسر اسد شہزاد شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…