کون سے مہینوں میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں؟

19  جنوری‬‮  2019

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والے بچے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ برطانیہ کے سرکاری دفتر سے جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن بچوں کا اسٹار ‘ایکیوریس یا ایکیوریم‘ ہوتا ہے ۔

وہ مشہور اور امیر ہوتے ہیں ایسے بچوں میں پڑھنے لکھنے کی صلاحیت بھی دیگر سے زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق میں دنیا کی نامور شخصیات کی پیدائش اور اُن کے اسٹار کا مشاہدہ کیا گیا جس کے دوران کرسٹانیو رونالڈو، اپرھا ونفرے، جینیفر انیسٹون ودیگر کے نام سامنے آئے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والے بچوں میں آگے بڑھنے، ترقی اور مشہور ہونے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔ ایک اور تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمِ سرما میں پیدا ہونے والے بچے ذہنی آزمائش کے امتحانات میں بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بچے جو میڈیکل کا شعبہ اختیار کرتے ہیں وہ ڈاکٹر بننے کے بعد بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں جبکہ فروری میں پیدا ہونے والے بچے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشاہدے کے دوران 500 اسپتالوں اور کمپنیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا البتہ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا بھی غلط ہوگا کہ جنوری اور فروری کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کسی سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…