منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

معدے کی جلن اور تزابیت کا انتہائی آ سان اور آزمودہ علاج, ایسا آسان نسخہ جسے پڑھ کر آپ بھی عمل پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (نیوز ڈیسک) معدے کی جلن اور تیزابیت عام پائے جانے والے مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے حل کیلئے ادویات کا استعمال مزید مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مسئلے کو سادہ اور آسان طریقہ سے حل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں:سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ آپ کو کن غذاﺅں کی وجہ سے جلن اور تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عام طور پر مصالحہ دار غذائیں، ترشادہ پھل، چائے کافی اور چکنائی والی غذائی اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں، پنیر اور تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کریں اور کم چربی والا گوشت اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔ وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفع کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں
* چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔
* روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔
* کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔
* تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔
* ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے۔
* روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔
* رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔
* کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔
* کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔
* اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔
* لونگ کو کچھ دیر چوسنے سے بھی افاقہ محسوس ہوگا۔
* گڑ، لیموں، کیلا اور بادام معدے کی جلن اور تیزابیت میں فوری افاقہ دینے کیلئے مشہور ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…