جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ : علاج کے بعد کینسر سے بچ جانے والے نوجوانوں میں اضافہ

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلینڈ میں ہڈیوں اور خون کے کینسر کے شکار نوجوانوں میں صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم ٹین ایج کینسر ٹرسٹ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے ان بیماریوں سے بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں 2001 اور 2015 کے دوران 13 سے 24 سال افراد کے بارے میں

اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔ کینسر نوجوانوں میں کم ہوتا ہے اور 13 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں کینسر کے مریضوں کی تعداد کینسر کے مریضوں کی کل تعداد کے ایک فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔اس حساب سے 2013 سے 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں ہر سال 2397 نوجوانوں میں کینسر ہوتا ہے۔ اس تعداد کا بڑا حصہ 19 سے 24 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق 2001 سے 2005 اور 2007 سے 2011 کے درمیان جتنے نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ان میں لڑکیوں میں صحتیابی کی شرح 83 سے 87 فیصد تک چلی گئی اور لڑکوں میں 80 سے 84 فیصد تک۔رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران خون سے سرطان سے سحتیابی کی شرح 61 فیصد سے 71 فیصد ہو گئی۔ٹِین ایج کینسر ٹرسٹ کی چیف ایگزیکیٹیو کیٹ کولنز نے کہا کہ علاج میں اس بہتری کی ایک وجہ ان نوجوانوں کو ایک علیحدہ گروپ تسلیم کرنا اور نئے علاج کی دریافت ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریض نوجوانوں کی بڑھتی ہو شرح کی وجہ سے اس میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…