بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیراسیٹامول سیرپ میں کانچ کے ذرات نکل آئے، پاکستان بھر میں کھلبلی ، کروڑوں بچوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جانے والی پیرا سیٹامول سیرپ ناقص نکلا۔ چھوٹے بچوں کو بخار کی صورت میں دینے کیلئے مفت فراہم کی گئی سیرپ میں کانچ کے ذرات نکل آئے، جس پر ہزاروں بوتلیں واپس لے لی گئیں۔ روزنامہ امت کے مطابق نیشنل پروگرام کے تحت ضلع سانگھڑ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فیلڈ میں عوام کو مفت میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ادویات دی جاتی ہیں، اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو چھوٹے بچوں

کے بخار کے علاج کے لئے جو پیراسیٹامول کے سیرپ دئیے گئے تھے۔ اس کے معیار و رزلٹ کے متعلق عوام و عملے نے شکایات کرتے ہوئے اس سیرپ میں کانچ ودیگر ذرات کے موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ ہزاروں بوتلوں میں کانچ کے ذرات و گٹھلی نما اجزا سے بچوں میں بخار اترنے کے بجائے ان کے استعمال سے بچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او آفس سانگھڑ کے فوکل پرسن ڈاکٹر علی محمد جونیجو نےبھی اس کی تصدیق کی اور کہا سیرپ کا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…