بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فضائی آلودگی چھاتی کے بڑھتے سرطان کی وجہ قرار

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین نے خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے سرطان کی وجہ فضائی آلودگی کو قرار دے دیا۔ یہ بات اسکاٹ لینڈ کی جامعہ یونیورسٹی آف اسٹرلنگ میں ہونے والی تحقیق کے دوران سامنے آئی۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے تجزیہ کیا کہ روزانہ گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے دھوئیں سے بہت تیزی کے ساتھ متاثر ہورہی ہیں۔

ماہرین نے بڑھتے ہوئے ٹریفک اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کو فضائی آلودگی کی وجہ بھی قرار دیا اور متنبہ کیا کہ اگر ان معاملات پر قابو نہ پایا گیا تو بہت ساری خواتین چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔  چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ہے تو صبح‌ جلدی اٹھیں، تحقیق مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق میں شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والی ایسی خواتین کو شامل کیا گیا جو گزشتہ 20 برس سے بسوں میں سفر کررہی تھیں یا اُن کا روزانہ گھروں سے باہر نکلنا ہوتا تھا۔ ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل کی گئی ہر پانچ خواتین میں سے ایک کو کینسر کا مرض تھا یا اس کی علامات واضح تھیں۔ تحقیقاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’فضائی آلودگی کے سبب 30 ماہ کے اندر ہی چھاتی میں سرطان کا وائرس بننا شروع ہوجاتا ہے‘۔ تحقیق میں شامل دوسرے گروپ کی ہرساتویں خاتون میں بیماری کے اثرات پائے گئے۔ پروفیسر مچل گلبرٹسون کا کہنا ہے کہ ’سینے کے سرطان کا مرض رات کو مسلسل دیر تک جاگنے یا ملازمت کرنے اور فضائی آلودگی سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے لاحق ہوسکتا ہے‘۔ وٹامن ڈی بریسٹ کینسر کی شدت میں کمی کے لیے معاون اُن کا کہنا تھا کہ خواتین بہت تیزی کے ساتھ چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں، ہماری تحقیق میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ اس موذی مرض کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی اور گاڑیوں کا بڑھنا ہے۔ جرنل نیوسلوشن نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ گاڑیوں کے دھوئیں سے کینسر کی نئی قسم بھی پیدا ہوئی جسے طبی ماہرین نے BRCA1 اور BRCA2کا نام دیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…