منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ذیابیطس کے مریض اس چائے کا ضرور استعمال کریں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذیابیطس کے مریض اس چائے کا ضرور استعمال کریں ویسے تو چائے پینے کے لیے کوئی وجہ ہونا ضروری نہیں اور بعض افراد چائے کے اتنے زیادہ عادی ہوتے ہیں کہ نہ پیئیں تو خالی پن محسوس ہوتا ہے۔ شوق اور سالوں پرانی عادت کے علاوہ مختلف طرح کی چائے جن میں سرِ فہرست سبز چائے ہے، موٹاپے سمیت مختلف امراض، جیسا کہ ذیابیطس اور بلڈپریشر کم

کرنے کے لیے پی جاتی ہے۔ سبز چائے کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی جاتی ہے جو اس کے معیار پر اثر انداز ہوتی ہے اور آپ کو طبی فوائد نہیں پہنچا سکتی۔ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ اگر آپ ذیابیطس یا بلڈ پریشر کا شکار ہیں یا اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ‘چینپی جن فو’ چائے پیئیں جو آپ کو متعدد طبی فوائد پہنچا سکتی ہے۔ ‘چینپی جن فو’ چائے کیوں پیئیں؟ نیورو سائنٹسٹ پروفیسر ہوایو گو کی حالیہ تحقیق کے مطابق ‘جن فو’ کی چائے میں بیشتر طبی فوائد موجود ہیں۔ ‘چینپی جن فو’ چائے کو ہر عمر کے افراد کے لیے نظام انہضام کو بہتر بنانے میں فائدہ مند ہے۔ یہ چائے دمہ کے علاج اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اسے سبز چائے کی طرح وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ سبز چائے پینا صحت کے لیے فائدہ مند کیسے؟ رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے بتایا کہ اس میں شامل ایک جز ‘زن ہوا چینپی’ سب سے بہترین ہے۔ یہ چائے تمام معروف ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کی جاتی ہے کیونکہ یہ صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس چائے میں استعمال ہونے والا سنہری پھول (یوروٹیم کرسٹیٹم) بلڈ پریشر اور شوگر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 سالہ تحقیق کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ ‘چینپی جن فو’ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ چائے کب پینی چاہیے؟ ‘چینپی جن فو’ جائے خاص اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کو پُرسکون ہونے میں مدد دیتی ہے۔ سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ آپ یہ چائے صبح پی سکتے ہیں اور سونے سے قبل بھی کیونکہ یہ عام چائے کی طرح نیند میں خلل پیدا نہیں کرتی۔ یہ کیرولیز سے پاک ہے اس لیے آپ دن میں 2 مرتبہ سے زیادہ بھی یہ چائے پی سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…