جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کچن میں موجود وہ چیز جو تیزی سے توند کی چربی گھلائے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا جسمانی وزن میں اضافے اور توند نکلنے سے پریشان ہیں؟ تو اس سے نجات کے لیے بھاگ دوڑ کرنے کی بجائے پہلے اپنے کچن کا جائزہ لیں، جہاں موجود ایک چیز بہت تیزی سے اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔

جی ہاں ایک عام چیز، جو اکثر افراد کے گھروں میں موجود ہوتی ہے، جسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اور وہ ہے سیب کا سرکہ۔ سیب کا سرکہ دہائیوں سے مختلف امراض سے نجات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے مگر یہ جسمانی وزن میں کمی، توند کی چربی گھلانے اور میٹابولزم کی رفتار بڑھانے کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ سیب کے سرکے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ تاہم یہ فائدہ ایک خاص وقت میں اسے پینے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مختلف ماہرین کے مطابق ناشتے سے قبل یا نہار منہ سیب کے سرکے کو پینا توند کی چربی سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں لوگوں کو ناشتے سے قبل یہ سرکہ استعمال کرایا گیا تو ان کے اندر بے وقت منہ چلانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔ تحقیق کے مطابق ناشتے سے قبل روزانہ اس سرکے کو پینے کی عادت پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتی ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر قابو پانا ممکن ہوجاتا ہے۔ اسی طرح یہ سرکہ چربی گھلانے کے ساتھ جگر میں چربی اور شکر کی پیداوار کو بھی کم کرتا ہے۔ یہ سرکہ جسم کی چربی جمع کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کرتا ہے اور ایسے جینز کی تعداد بڑھاتا ہے جو کہ توند کی چربی کے ذخیرے کو کم کرتے ہیں۔ تاہم سیب کا سرکہ پانی یا چائے میں ملا کر ہی کرنا چاہئے ورنہ نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ ایک یا 2 کھانے کے چمچ نہار منہ پانی یا چائے میں ملاکر پینا عادت بنانی چاہئے اور اس میں ادرک کا اضافہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…