بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زیادہ سونا صحت کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟ برطانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی ایم لنکس)ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ سونا صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں نیند کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مانچسٹر اور لیڈز سمیت 4 یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ رات بھر میں 8 گھنٹے سے زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ 7 گھنٹے سے کم سونے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔اس ریسرچ کے دوران دنیا بھر میں 33 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ سونا امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے والی خطرناک عادت ہے۔محققین کا تو کہنا تھا کہ اضافی نیند کو درحقیقت ناقص صحت کی نشانی سمجھا جانا چاہیے۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ بہت سونے کے مطلب یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس کسرت کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ درحقیقت جو لوگ بہت زیادہ دیر تک سونے کے عادی ہوتے ہیں، وہ پہلے ہی کسی ایسے مرض کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں، جس کی تشخیص نہیں ہوئی ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ نیند کا طویل دورانیہ بھی جسم کے اندر مسائل جیسے خون کی کمی اور ورم سے جڑے امراض کا باعث بنتا ہے جس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹروں کو ایسے مریضوں کے ٹیسٹ ضرور کرنے چاہیے جو ہر رات 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…