جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

لوگوں کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر کسی منظر یا فلم کے سین کو دیکھتے ہوئے جلد میں حرکت محسوس ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں؟ مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اب سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔ درحقیقت ایسا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت مند اور خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔  یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ کسی فرد کی صحت اور شخصیت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ جن لوگوں کو اس کا تجربہ ہوتا ہے ان کا دیگر افراد سے تعلق مضبوط ہوتا ہے، تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ دیگر کے مقابلے میں ان کی صحت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 100 رضاکاروں پر مختلف تجربات کیے گئے جس کے دوران انہیں ایک مانیٹرنگ ڈیوائس پہنائی گئی۔ محققین نے موسیقی پر رضاکاروں کے نفسیاتی ردعمل کا تجزیہ کیا جبکہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کب ان کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔  نسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟ نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 فیصد خواتین اور 45 فیصد مردوں کو اس کا تجربہ ہوا اور یہ ایسے افراد تھے جن کا اپنے رشتے داروں سے تعلق مضبوط اور صحت اچھی تھی۔ محققین کا کہنا تھا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ ان افراد کو ہوتا ہے جن کا مزاج مثبت جبکہ جسمانی ساکت اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق سے رونگٹے کھڑے ہونے کی وجہ جاننے میں مدد ملی اور معلوم ہوا کہ مختلف شخصی عادات اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…