منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بانجھ پن کو زندگی سے دور رکھنا بہت آسان

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بانجھ پن ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور بیشتر جوڑے اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں، خصوصاً مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ رہا ہے۔ مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے بچنا بہت آسان ہے اور بس ایک عام چیز کو روز کھانا اس سنگین مسئلے سے بچا سکتا ہے۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

بڑھانے والی عام وجوہات تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں جیسے بادام اور اخروٹ روزانہ کھانا مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان گریوں کو روزانہ کھانا اسپرم کوالٹی کو بہتر بناتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ دور ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 18 سے 35 سال کی عمر کے 119 مردوں کو لے کر انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو روزانہ 60 گرام بادام اور اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو گریوں سے محروم رکھا گیا۔14 ہفتے بعد معلوم ہوا کہ گریاں کھانے والے افراد میں اسپرم کوالٹی بہتر ہوئی جبکہ بانجھ پن کا باعث بننے والے عناصر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ وہ عام عادتیں جو مردوں کو بانجھ پن سے بچائیں تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے وٹامن سی اور ای، سیلینیم اور زنک وغیرہ سے بھرپور غذائیں مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بادام اور اخروٹ ان تمام اجزاءسے بھرپور گریاں ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان گریوں کو غذا کا لازمی حصہ بنالیں مگر شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی بانجھ پن سے بچاتا ہے اور گریاں بلاشبہ صحت بخش غذائی پلان کا اچھا حصہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی آف ہیومین ری پروڈکشن اینڈ Embryology کی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…