ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ڈرائی فروٹ کے فائدے آپ کو اس کا مداح بنادیں گے

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سے بیشتر ہی لوگوں کو پسند بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک پھل آلو بخارہ ہے۔ مگر آلو بخارہ ہر موسم میں خشک حالت میں بھی دستیاب ہوتا ہے اور وہ بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اگر اعتدال میں کھایا جائے۔ خشک آلو بخارے وٹامن کے، پوٹاشیم، آئرن، بیٹا کیروٹین سمیت متعدد اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے۔

جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ ہر موسم میں دستیاب اس سوغات کے فائدے اسے استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے۔ خون کی کمی دور کرے جسم میں خون کی کمی کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسے خون کے سرخ خلیات کی کمی کا سامنا ہو، جسے بنانے میں آئرن مدد دیتا ہے۔ خشک آلو بخارے کو جوس کی شکل میں استعمال کرنا جسم کو آئرن فراہم کرتا ہے جس سے کون کی کمی کے مسئلے سے بچنا ممکن ہوجاتا ہے، اس جوس کا آدھا کپ جسم کو 3 ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے۔  خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں بینائی بہتر کرے خشک آلو بخارے وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن صحت مند بینائی کے لیے ضروری ہے، ایک آلو بخارہ روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 3 فیصد حصہ جسم کو فراہم کرتا ہے۔ وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی، پٹھوں کی تنزلی اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں خشک آلو بخاروں کو اینٹی آکسائیڈنٹس کے حوالے سے نمبرون قرار دیا گیا، جس میں مینگنیز، آئرن اور فیونولیکس اینٹی آکسائیڈنٹس کے طور پر کام کرکے خلیات کو مضر مواد سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ دل کے لیے فائدہ مند یہ خشک آلوبخارے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جز دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک، فالج اور غشی جیسے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم اس کے لیے پھل کا اعتدال میں استعمال ضروری ہے، زیادہ کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ قبض کشا یہ پھل جلاب جیسا اچر رکھتا ہے اور قبض کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ خشک آلو بخارے غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قبض سے نجات دلاتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکت معمول پر لاتے ہیں، جس کی وجہ اس میں فائبر اور sorbitol (قدرتی شکر) کی مقدار زیادہ ہونا ہے۔ یہ قدرتی مٹھاس جلاب جیسا اثر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔  ہڈیاں مضبوط بنائے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق خشک آلوبخارے ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کو ریورس کرنے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کی ورم کش خصوصیات اسے جوڑوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہیں، صحت مند افراد اسے کھا کر ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناسکتے ہیں۔ بالوں کی نشوونما میں بھی مددگار آئرن کی کمی بالوں کے گرنے، خشک ہونے اور قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، چونکہ خشک آلو بخارے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔

اس میں موجود وٹامن بی، وٹامن سی اور دیگر بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر ٹوٹنے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ جلد کی صحت بھی بہتر کرے اس پھل میں موجود وٹامنز اور منرلز عمر بڑھنے سے پیدا ہونے والے جلد کے مسائل کی روک تھام کرکے جھریوں کو نمودار ہونے سے روکتے ہیں۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…