جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

باربی کیو پسند کرنے کی عادت آپ کو دل کی بیماریوں کا شکار کرسکتی ہے،طبعی تحقیق میں انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو باربی کیو پسند ہیں تو یہ عادت آپ کو دل کی بیماریوں کا شکار کرسکتی ہے۔ جی ہاں کھانے کو کوئلے یا لکڑی پر بنانا امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ باربی کیو کے شوقین افراد میں ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر یا فالج کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

جس کی وجہ گوشت کو کوئلوں یا لکڑی میں پکانا ہوتا ہے۔ اس سے پہلے مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گوشت کو باربی کیو کی شکل میں پکانا اس میں ایسے زہریلے کیمیکلز کے اخراج کا باعث بنتا ہے جو کہ جلد، پھیپھڑوں اور مثانے کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک بار گرم کوئلوں پر بنی غذا کا استعمال صحت کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ گوشت کو سیخوں میں بھوننا یا روسٹ شکل میں ہی کھانا پسند کرتے ہیں، ان میں بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مہینے میں 15 بار کسی بھی قسم کے گوشت کو اس شکل میں کھانا یہ خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ درجہ حرارت میں گوشت پکانے سے اس میں موجود پروٹین ایسے کیمیکلز خارج کرتا ہے جو کہ فشار خون کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ زیادہ آنچ پر پکنے پر گوشت سے جسم کے اندر تکسیدی تناﺅ، ورم اور انسولین کی مزاحمت پیدا ہوسکتی ہے جو کہ آگے بڑھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ یہ تکسیدی تناﺅ، ورم اور انسولین کی مزاحمت خون کی شریانوں کے اندرونی حصوں کو متاثر کرتے ہیں اور ایتھیروسلی روسس کا باعث بن سکتا ہے، یہ مرض امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ شریانوں کو تنگ کرتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد ایسے مردوں و خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ گائے، چکن یا مچھلی کا گوشت اکثر کھانے کے عادی تھے۔  سرخ گوشت کا کم استعمال خرابی صحت کا باعث محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا خطرہ کم کرنے کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ وہ غذا کو تیز آنچ بشمول باربی کیو یا گرلنگ وغیرہ سے گریز کریں یا بہت کم کھائیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…