جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

2 منٹ میں سونے میں مدد دینے والا طریقہ جانتے ہیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر افراد کو رات کو سونے کے لیے لیٹنے کے بعد نیند نہ آنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ کروٹیں بدلتے رہتے ہیں، مگر اس کا حل سامنے آگیا ہے۔ درحقیقت امریکی فوج کی ایک ایسی خفیہ تیکنیک سامنے آئی ہے جو محض 2 منٹ کے اندر سلانے میں مدد دیتی ہے۔ اس حوالے سے ایک کتاب سامنے آئی ہے جس میں یہ طریقہ کار دیا گیا ہے جو کہ شائع تو 1981 میں ہوئی تھی۔

مگر یہ تیکنیک اب آن لائن کی گئی۔  وہ غذائیں جو جلد اور اچھی نیند میں مدد دیں اس تیکنیک کا مقصد مشکل حالات یعنی میدان جنگ میں بھی فوجیوں کو سونے کے قابل بنانا ہے اور 6 ہفتوں کی مشق سے ہی 96 فیصد کامیابی ممکن ہے۔ یہ تیکنیک مسلز ریلیکس، سانس لینے اور تصور کرنے پر مبنی ہے۔ بے خوابی دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ہے جو کہ ایک تہائی بالغ مردوں و خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔ اس تیکنیک کے لیے سب سے پہلے اپنے چہرے بشمول زبان، جبڑے اور آنکھوں کے ارگرد موجود مسلز کو ریلیکس کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کندھے کندھوں کو آگے کی جانب جھکائیں جس کے بعد ایک طرف کے ہاتھ کے اوپری اور زیریں حصے کو ریلیس کریں اور پھر یہی کام دوسرے ہاتھ کے ساتھ کریں۔ اس کے بعد سانس کو خارج کرکے سینے کو ریلیس کریں۔ آخر میں رانوں سے شروع کرکے ٹانگ کے نچلے حصے کو ریلیکس کریں۔  نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات جب 10 سیکنڈ میں جسم ریلیکس ہوجائے تو اس کے بعد اپنے ذہن کو صاف کریں اور ذہن میں لائیں کہ آپ کسی پرسکون جھیل میں کھڑی کشتی میں لیٹے ہیں اور آپ کے سامنے نیلا آسمان ہے۔ اگر ہوسکے تو اپنے ذہن میں یہ گردان کریں کہ میں کچھ نہیں سوچ رہا، کچھ نہیں سوچ رہا، کچھ نہیں سوچ رہا، ایسا 10 سیکنڈ تک کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…