منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناکافی نیند صحت کے لیے نقصان دہ ہے : اوسطاً 7 سے 9 گھنٹے کی نیند ہر فرد کے لیے ضروری ہے،طبی تحقیق

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم میں سے بیشتر افراد جانتے ہیں کہ ناکافی نیند صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ مگر اب ایسے نئے شواہد سامنے آئے ہیں کہ بہت کم یا زیادہ نیند توقعات سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یورپین اسٹڈی آف کارڈیالوجی میں متعدد نئی طبی تحقیقاتی رپورٹس پیش کی گئیں جن کے مطابق بہت کم یا زیادہ سونا شریانوں کی اکڑن، دل کے دورے، فالج، ہارٹ فیلیئر سمیت شریانوں

سے جڑے متعدد امراض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی وقت سوتے ہوئے گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے جسمانی نظام پر اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں 10 لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 11 طبی مقالوں کا تجزیہ کرکے دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی توقعات سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے۔ اگرچہ ہر ایک کی نیند کی ضرورت مختلف ہوتی ہے مگر اوسطاً 7 سے 9 گھنٹے کی نیند ہر فرد کے لیے ضروری ہے، تاکہ ذہنی افعال درست طریقے سے کام کرسکیں، کینسر کا خطرہ کم ہو۔ جہاں تک دل یا خون کی شریانوں سے جڑے امراض کی بات ہے تو ان کا خطرہ کم کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو امراض قلب یا فالج سے موت کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند شریانوں کے اکڑنے کے مسئلے کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جو کہ ہارٹ فیلیئر، فالج وغیرہ کا باعث بنتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 گھنٹے سے کم نیند کا اثر تمباکو نوشی یا ذیابیطس جیسے مرض جیسا ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق نیند اور ان تمام امراض کے تعلق کے حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں مگر ہم جانتے ہیں کہ نیند حیاتیاتی عمل جیسے گلوکوز میٹابولزم، بلڈ پریشر اور ورم کے لیے بہت اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…