جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کان کے شدید درد سے نجات میں مددگار ٹوٹکے

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کان میں درد ہونے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ اس کا درد بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کان میں درد ہونے کی چند عام وجوہات میں دانتوں میں کیویٹی، نتھنوں میں انفیکشن، کانوں میں جمع ہونے والا کچرا اور ٹانسلز شامل ہیں جبکہ بیشتر افراد کو کان میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے جسے ایئر انفیکشن کہتے ہیں۔ بچوں کو ایئر انفیکشن کا سامنا زیادہ ہوسکتا ہے۔

اس انفیکشن میں کانوں میں درد اور سننے کی صلاحیت میں کمی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز اینٹی بایوٹکس کا استعمال ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس درد سے نجات کے ٹوٹکے آپ کے باورچی خانے میں بھی موجود ہیں۔ لہسن لہسن کو سرسوں کے تیل کے ساتھ گرم کریں، جب لہسن سیاہ ہوجائے تو اس تیل کو ٹھنڈا کرلیں، بعدازاں چند قطرے اس جگہ لگائیں جہاں تکلیف ہے۔ تلسی کے پتوں کا جوس کان کے انفیکشن پر تلسی کے جوس کا استعمال بھی مثبت ثابت ہوگا۔ سرسوں کا تیل سرسوں کے تیل کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں، کان میں موجود ویکس خود ختم ہوجائے گا۔ سیب کا سرکہ سیب کے سرکے کو گرم کریں اور روئی کی مدد سے انفیکشن پر لگائیں۔ نمک نمک کو گرم کرکے گرم پانی کے ساتھ روئی پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے اس روئی کو کان پر رکھیں، اس سے درد میں کمی آسکتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…