جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار غذا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) سرخ گوشت اور دودھ سے بنی مصنوعات صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور لوگوں کو انہیں اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہئے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کے ساتھ سرخ گوشت فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔سرخ گوشت کا استعمال امراض قلب سے بچانے میں مددگار تحقیق میں کہا گیا کہ ماضی میں سمجھا جاتا تھا کہ چربی سے بھرپور غذائیں امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہیں مگر اب شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیٹ اتنا بھی نقصان دہ نہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ سے بنی مصنوعات

اور گوشت دل کی صحت اور لمبی عمر کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 50 ممالک کے 2 لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 5 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔ محقین نے ان رضاکاروں کو غذائی معیار کو مدنظر رکھ رضاکاروں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا۔ سرخ گوشت کا اعتدال میں استعمال کیوں ضروری ہے؟ نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت اور سبزیوں کا استعمال کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج یا ہارٹ فیلیئر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ گوشت بہت کم کھاتے ہیں، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…