اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ناشتے میں ایک گلاس دودھ ذیابیطس اور موٹاپے سے بچائے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)ناشتے میں روزانہ ایک دودھ کے گلاس کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے جیسے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گیولف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں 250 ملی لیٹر گائے کے دودھ کا گلاس یا دلیہ میں ڈال کر اس کا استعمال دن بھر بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ دودھ پینا موٹاپے سے بچانے میں مددگار ایسا مانا جاتا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین ایسے ہارمونز کے اخراج میں مدد دیتا ہے جو کہ خوراک ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے اور لوگوں کو بھوک کم لگتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ناشتے میں دودھ کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے کو ہمیشہ دور رکھنے کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ناشتے میں دودھ کی شمولیت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین ہمیشہ سے صحت بخش ناشتے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس تحقیق سے لوگوں میں دودھ کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ محققین کے مطابق یہ دریافت بہت اہم ہے کیونکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو اور موٹاپا دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے فکرمندی کا باعث بن چکے ہیں۔ تحقیق کے دوران ایسے 32 رضاکاروں کو ناشتے میں ڈھائی سو ملی لیٹر دودھ استعمال کراکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد دن بھر ان کے بلڈ شوگر لیول کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دودھ کا استعمال کھانے کے بعد بلڈشوگر لیول کم کرتا ہے اور اس میں موجود پروٹین شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔ کیا آپ دودھ کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو کہ خون میں شوگر کی سطح میں کنٹرول سے باہر ہونے پر تشویش کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح دودھ میں موجود لوگوں کے پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اور ان کی بے وقت کھانے کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈیری سائنس میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…