جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امراض کی تشخیص کے لیے گوگل کا سہارا لینا فائدہ مند

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کسی قسم کی غیرمعمولی جسمانی علامات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ سائنسدان آپ کو ذہین مانتے ہیں۔ یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ڈاکٹر کا پاس رخ کرنے سے قبل علامات کے بارے میں جاننے کے لیے ‘ڈاکٹر گوگل’ سے رجوع کرتے ہیں، ان کے ڈاکٹر کے لیے مرض کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

تاہم اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مریض ذہنی طور پر کافی پریشان اور بے چینی کا شکار ہوسکتا ہے۔ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ مرض کے بارے میں آن لائن سرچ کرنا طبی ماہرین کو اپنے عارضے کے بارے میں سمجھانا آسان بناتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 400 افراد کا جائزہ لیا گیا جنھوں نے 2 ہسپتالوں کے ایمرجنسی رومز کا رخ کیا تھا۔ سینٹ ونسینٹ ہاسپٹل اور آسٹن ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ 34.8 فیصد مریضوں نے اپنے مرض کی علامات آن لائن سرچ کرنے کے بعد ہسپتال کا رخ کیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لوگوں کو خبردار کیا جاتا تھا کہ آن لائن مرض کی تشخیص کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ مگر اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ عادت اس وقت مددگار ثابت ہوسکتی ہے جب اچھی ساکھ والی ویب سائٹس سے رجوع کیا جائے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تحقیق سے مریضوں کے لیے اپنی حالت کے بارے میں سمجھنا آسان ہوجاتا ہے اور وہ ڈاکٹروں کے سوالات کا جواب زیادہ موثر طریقے سے دینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…