شہد کی مکھی کے ڈنک کے اثر سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

20  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہد کی مکھی کا ڈنک کا اثر اکثر بہت تیز درد، سوجن، سرخی، متاثرہ حصے کے گرم ہونے اور خارش کی شکل میں نظر آتا ہے۔ تاہم یہ سب عارضی ہوتا ہے اور عام طور پر کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوتا تاہم اگر مکھیوں سے الرجی ہو یا متعدد ڈنک کا سامنا ہو تو پھر ضرور مسئلہ ہوسکتا ہے۔ جب شہد کی مکھی ڈنک مارتی ہے تو اس کا ڈنک جلد کے اندر چلاتا ہے۔

جس کے بعد ایک زہریلا مادہ سم کا حصہ بنتا ہے جو درد اور دیگر علامات کا باعث بنتا ہے۔ تو اگر آپ کو شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے الرجی نہیں یا شدید الرجی ری ایکشن کا سامنا نہیں ہوا تو گھر میں بھی آسانی سے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ اکثر اس ڈنک کا علاج آپ کے کچن میں ہی موجود ہوتا ہے۔ مگر سب سے پہلے ناخن یا کسی چیز سے ڈنک کو جلد سے باہر نکالیں تاکہ کم از کم زہریلا مادہ جلد کا حصہ بنے۔ اس کے بعد متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھولیں، ہوسکے تو برف کو ڈنک والی جگہ پر رکھ دیں جو کہ سوجن کم کرنے کے ساتھ زہر جذب کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ دیگر گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔ شہد شہد بھی ڈنک سے ہونے والے درد، خارش بلکہ علاج میں مدد دے سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے شہد کی تھوڑی سی مقدار کو متاثرہ حصے میں لگائیں اور ڈھیلی پٹی سے جگہ کو کور کرکے ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ بیکنگ سوڈا پانی اور بیکنگ سوڈا کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اس کی موٹی تہہ متاثرہ حصے پر لگائیں، جس کے بعد پیسٹ کو بینڈیج سے کور کرکے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، ضرورت پڑے تو یہ پیسٹ پھر لگائیں، اس سے درد، خارش اور سوجن کم ہوگی۔ سیب کا سرکہ یہ سرکہ بھی شہد کی مکھی کے زہر کا اثر کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، متاثرہ حصے کو سیب کے سرکے میں کم از کم 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں یا پٹی یا کپڑے کو اس سرکے میں ڈبو کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔ ٹوتھ پیسٹ ٹوتھ کی کچھ مقدار کو متاثرہ حصے پر لگادیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، جس سے شہد کی مکھی کے زہر کا اثر فوری کم ہوسکتا ہے۔ اسپرین کی گیلی گولی اسپرین کی گولی کو گیلا کرکے متاثرہ حصے میں لگائیں یا گولی کا پیسٹ بناکر لگائیں، درحقیقت یہ نسخہ شہد کی مکھی کے ساتھ بھڑ کے ڈنک کا اثر کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…