کراچی (این این آئی) گوگل کے مطابق ایشیا بھر سے 305 انٹرٹینمٹ ،فوڈ،ہیلتھ،ٹیکنالوجی، اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کام کرنے والی نئی آئن لائن کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے صرف 10شارٹ لسٹ ہوئیں۔ پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی کو ’مرہم‘ کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ جو ملک بھر میں آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ آئن لائن طبی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’مرہم‘صارفین کو مختلف
امراض کے ماہر ڈاکٹرزکی گھر بیٹھے سروس فراہم کرتی ہے۔ ’مرہم‘ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ پشاور ،حیدرآبا د، لاڑکانہ، ڈیراغازی خان ، اور راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں صارفین کو گھر بیٹھے طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے۔ بلاشبہ یہ مرہم کے لئے قابلِ فخر مقام ہے۔ اس موقع پر مرہم کے بانی’احسان اِمام‘کا کہنا ہے:’مجھے بے حد خوشی ہے کہ مرہم پاکستان کی ایک بڑے سطح پر نمائندگی کررہا ہے۔