جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سفید چاول کا زیادہ استعمال صحت کے لئے خطرناک ہے، طبی تحقیق

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) سفید چاول، پاستا اور سفید ڈبل روٹی وغیرہ میں پائے جانے والا جز کاربوہائیڈریٹ صحت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دہائیوں سے کہا جارہا تھا کہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے تاہم اسے

غذا سے نکال دینا جلد موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کرکے نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں اس جز کا استعمال ضرور صحت کو نقصان پہنچاتا ہے تاہم اعتدال میں رہ کر اس کا استعمال جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے، یعنی ہر وقت سفید چاول یا ڈبل روٹی کھانا جلد موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ طبی جریدے لانسیٹ پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن غذا وہی ہے جس میں غذائی اجزاءکی مقدار اعتدال میں ہو۔ محققین کا کہنا تھا کہ درھقیقت کسی جز کو غذا سے مکمل طور پر نکال دینا صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غذا کا انتخاب کے حوالے سے احتیاط سے کام لینا چاہئے جیسے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا نقصان دہ ہوسکتی ہے جس کا رجحاج آج کل کافی عام ہوچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ اس جز کو غذا میں شامل نہ کرنا مختلف وجوہات کی بناءپر موت کا باعچ بن سکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ 25 سال تک لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ یا بہت کم کاربوہائیڈریٹس صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…