جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اکثر ہاتھوں یا پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے؟

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیروں میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا تجربہ اکثر افراد کو ہوتا ہے، خصوصاً جب پیر سن ہونے کے بعد اسے حرکت کی دی جائے۔ عام حالات میں یہ کسی پوزیشن میں بہت دیر تک پیر کو رکھنے کے باعث اعصابی دباﺅ کے باعث ہوتا ہے، جو کہ جسم کو حرکت دینے پر ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر یہ تجربہ بار بار ہونے لگے تو پھر یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے۔

خاص طور پر یہ احساس پیروں کو حرکت دینے کے باوجود بہت دیر تک طاری رہے جبکہ تکلیف بھی ہو۔ایسا ہونے کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں، تاہم اس تجربے پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کیا جانا چاہئے۔ذیابیطس ذیابیطس میں اکثر مریض کو پیر میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا حساس ہوتا ہے، اس کی وجہ ہائی بلڈ شوگر کے نتیجے میں اعضاب کو پہنچنے والا نقصان ہوتا ہے۔ ذیابیطس کی دیگر علامات یہ ہیں، پیشاب زیادہ آنا، بہت زیادہ پیاس لگنا، خشک منہ، جلد میں خارش، سانس سے پھلوں جیسی بو آنا، پیروں اور ہاتھوں میں درد یا سن ہونا، بھوک بڑھنا، جسمانی وزن میں اچانک کمی اور زخم کا جلد ٹھیک نہ ہونا۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر وٹامن بی 12 کی کمی اس وٹامن کی کمی اعصابی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ مستقل نشانہ بنانے لگتی ہے۔ اس وٹامن کی کمی ریڑھ کی ہڈی، عصبی خلیات اور دیگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور کمر جھک جاتی ہے۔ گردے فیل ہونا گردے فیل ہونے کی علامات میں بھی سوئیاں چبھنے کا احساس بھی شامل ہے، ویسے تو گردے فیل ہونے کی متعدد وجوہات ہیں، تاہم سب سے عام ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر ہے۔ سوئیاں چبھنے کے ساتھ ساتھ گردے فیل ہونے کی دیگر علامات یہ ہیں، پیروں میں تکلیف اور ان کا سن ہونا، مسلز کا اکڑنا، پٹھوں کی کمزوری گردے فیل ہونے کی  یہ علامات جانتے ہیں؟ آٹو امیون امراض آٹوامیون امراض میں جسمانی خلیات کسی غلط فہمی کی بناءپر خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور اکثر آٹو امیون امراض سے پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے۔ انفیکشن مختلف اقسام کے انفیکشن اعصاب میں ورم کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، ایسے انفیکشن والے امراض لمفی امراض، ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی ایڈز وغیرہ۔ مخصوص ادویات کچھ مخصوص ادویات بھی پیروں میں اس احساس کا باعث بنتی ہیں، عام طور پر کینسر (کیمو تھراپی)، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کے نتیجے میں یہ اثر ہوتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال کرنے والوں کو پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…