بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئی مائیں اپنا وزن کیسے کم کریں؟

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے کی پیدائش کے بعد مائیں اپنا وزن آسانی سے گھٹا سکتی ہیں۔ ایک ماں بچے کو جنم دینے سے قبل 9 ماہ تک اپنے شکم میں ہی اس کی افزائش اور حفاظت کرتی ہے جو قطعاً آسان عمل نہیں ہے۔ ماں کے پیٹ میں بچے کی افزائش اور جنم دینے کے عمل سے جسم میں کافی تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس کے سبب وزن میں چند پاؤند کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نئی ماں ہیں۔

تو آپ کو اپنا خاص خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ آپ کو اپنا جسم اپنی اصلی حالت میں لانے کے لیے وقت درکار ہوگا، لیکن فوراً وزن کم کرنے کے بارے میں سوچنا شروع مت کردیں۔ پرینٹنگ سے متعلق ویب سائٹ Babycentre UK پر ماہرین نئی ماؤں کو وزن کم کرنے کی چند آسان سی ٹپس بتائی ہیں۔ کھانے کی عادات بدلیں صحت بخش خوراک کی عادتوں کو اپنائیں تاکہ آپ کے پاس اتنی جسمانی توانائی ہو جس سے آپ بچے کا خیال اچھے سے رکھ سکیں۔ بہتر ہے کہ آپ صبح ناشتے کے لیے وقت نکالیں، چاہے آپ کو جتنی بھی تھکن محسوس ہو رہی ہو، کیونکہ اسی طرح آپ کے جسم کے اندر میٹابولزم کے عمل میں تیزی آئے گی جو کافی دیر تک بحال رہے گی، یوں آپ کو پورے دن کے لیے مطلوب غذائیت فراہم بھی ہوجائے گی۔ صحت بخش غذا کو یقینی بنائیں جیسے سبزیوں اور پھلوں، دالوں، لوبیا، جو کے دانے اور بیجوں جیسی فائبر سے بھرپور خوراک کا دن میں ہر تھوڑے وقفے بعد استعمال کریں۔ دن میں ہر تھوڑے وقفے کے بعد کھانے کی عادت کا بھی جائزہ لیتی رہیں کیونکہ ممکن ہے کہ حمل کے دوران آپ کو اضافی کھانا کھانے کی عادت ہوگئی ہو۔ آپ کو ایک دن میں تقریباً 2 ہزار کیلوریز لینی چاہیے تاہم کیلوریز کی مقدار ہر خاتون کے لیے مختلف ہوسکتی ہے، اور اس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ آپ بچے کو اپنا دودھ پلاتی ہیں یا نہیں۔ ہلکی پھلکی ورزش کریں بچے کی پیدائش کے بعد ایک ماں کے لیے ورزش کا وقت نکالنا مشکل ضرور ہوسکتا ہے۔

مگر پریشان نہ ہوں، ایسا کرنا ناممکن بھی نہیں ہے۔ آپ کو جب یہ محسوس ہو کہ ہاں اب میں ورزش کرسکتی ہوں، بس اس بعد ہی ورزش کرنا شروع کردیں، ابتدائی طور پر پیلوک فلور ایکسرسائز، واکنگ اور اسٹریچنگ جیسی ورزشوں سے شروعات کریں، آپ اپنے بچے کو پش چیئر میں ڈال کر لمبی واک بھی جاسکتی ہیں۔ بچے کو جنم دینے کے بعد یعنی کم از کم تقریباً 6 ہفتوں بعد یا پھر جب کہ خود کو بہتر

یا ریکور محسوس کرنے لگیں اس کے بعد ہی مشکل ورزشوں کا آغاز کریں۔ گروپ کلاسز کے ذریعے آپ دیگر نئی ماؤں سے ملاقات کرسکتی ہیں اور یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ ہلکی پھلکی ورزش آپ کے لیے خوشگوار احساس باعث بنے گی۔ جلدبازی نہ کریں بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے طبی معائنے تک کا انتظار کیجیے، جو کہ عام طور پر بچے کی پیدائش کے 6 سے 8 ہفتوں بعد کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد ہی وزن گھٹانے کا سوچنا شروع کریں، ویسے بھی آپ کے دماغ پر گھر آئے ننھے مہمان کی ہی اتنی خوشی سوار ہوگی کہ آپ کو دوسری کوئی بات یاد نہیں رہے گی۔ اپنے ڈاکٹر یا پریکٹس نرس سے اپنے وزن کے بارے میں بات کرنے کا یہی اچھا وقت ہوتا ہے۔ وہ آپ کو بہتر غذا اور آپ کے آس پاس واقع ایسی جگہوں پر جانے کا مشورہ دے سکتے ہیں جہاں آپ کو خود فٹ رکھ سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…