کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیتھرم پیس میکر کا کامیاب آپریشن کیا گیا، 6 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی اور برطانوی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ دانیال کو دماغ سے پھپڑوں کو خون کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے دانیال کا جسم مفلوج ہوگیا تھا اور 8 ماہ سے وینٹی لینٹر میں تھا۔ مذکورہ آپریشن چھ گھنٹے سے زائد جاری رہا، جسے امریکا اور برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر ڈان ہیلی اور
ڈاکٹر ڈیلی گور نے انجام دیا۔ ڈاکٹرز نے اس آپریشن کے حوالے سے پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی ۔ مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اس کامیاب آپریشن کے بعد اب پیس میکر کے ذریعے مریض کے پھیپھڑے باآسانی کام کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ 27 سالہ دانیال حسب معمول اپنی ڈیوٹی کےلیے نکل رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہوئی اوربیہوش ہوکر گرگئے، جسکے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا آٹھ ماہ سے علاج جاری تھا۔