جنوبی وزیرستان میں ملیریا اور لیشمینیا نے وبائی شکل اختیار کرلی

11  اگست‬‮  2018

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں مچھروں کی پیداوار میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے لیشمینیا اور ملیریا نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے اور ایک ماہ کے دوران 100 کے قریب افراد ان بیماریوں سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مقامی عمائدین کے مطابق لدھا،کانی گرم اور بدر سمیت دیگر علاقوں میں اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ماہ کے دوران 100 کے قریب افراد لیشمینیا اور ملیریا کی وجہ سے بیمار ہیں۔ جنوبی وزیرستان

کے محکمہ صحت کے انچارج ڈاکٹر ولی کا کہنا ہے کہ لیشمینیا بیماری ایک ریگستانی مچھر سینڈفلائی (Sandfly) کے کاٹنے سے لگتی ہے۔ واضح رہے کہ لیشمینیا بیماری پیدا کرنے والے مچھر کے کاٹنے سے جسم پر دانے بن جاتے ہیں۔ یہ مچھر کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے اور صبح اور شام کے وقت حملہ آور ہوتا ہے۔ ماہرین صحت لیشمینیا کے علاج کے لیے آگاہی سینٹرز کے قیام اور اسپرے کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، جس کے ذریعے اس مہلک مرض پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…