بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

سافٹ ڈرنکس کی کتنی مقدار ذیابیطس کا شکار بناسکتی ہے؟

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈا یا سافٹ ڈرنکس ویسے تو ہوسکتا ہے کہ تازہ دم کردیتی ہوں مگر جب بات صحت کی ہو تو یہ سوال یقیناََ کیا جاتا ہے کہ آخر اس کی کتنی مقدار نقصان دہ ہوسکتی ہے؟ اس کا جواب ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردے۔ پاکستان میں ان میٹھے مشروبات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ چکا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ نوجوانوں کی تو طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

یعنی کھانے کے وقت اگر ان مشروبات سے منہ موڑنا ہوسکتا ہے کہ مشکل ہوجاتا ہو اور یہ حقیقت بھی سب کو معلوم ہے کہ سوڈا کوئی صحت بخش مشروب نہیں۔ مگر آخر اس کی کتنی مقدار بہت زیادہ ہوسکتی ہے؟ کیا کبھی کبھار اس مشروب کو پینا نقصان دہ نہیں؟ تو اس کا جواب جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق درحقیقت آپ کو جسمانی طور پر خود کو نقصان پہنچانے کے لیے زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے کی ضرورت نہیں، خصوصاً جب بات ذیابیطس ٹائپ ٹو کی ہو۔ طبی جریدے جرنل آف دی Endocrine Society میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں 5 مرتبہ ان مشروبات کو پینا خون کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دیگر متعدد امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جو قابل فہم بھی ہے۔ مگر انتہائی کم مقدار بھی کسی طرح جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے صرف 2 کپ سوڈا پینا ہی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھا دیتا ہے اور یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ایک کین سافٹ ڈرنکس میں ڈیڑھ کپ مشروب ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 45 سے 74 سال کی عمر کے 43 ہزار سے زائد افراد کا تجزیہ کیا گیا جو ذیابیطس یا کسی اور مرض کا شکار نہیں تھے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس سے بھی کم مقدار میں اس میٹھے مشروب کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تو اگر آپ زندگی میں اس خاموش قاتل مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ سوڈا کا استعمال کم از کم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…