فالج اور ذیابیطس کا باعث بننے والے مشروبات

1  اگست‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ شوگر فری مشروبات کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں تو اس غلط فہمی کا حصہ نہ بنیں، درحقیقت یہ صحت کے لیے میٹھے سوڈا جیسے ہی تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ڈائٹ مشروبات بھی موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ ٹو، ڈیمینشیا اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین اور بدترین مشروبات تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ بچوں میں امراض کا خطرہ ان مشروبات کے استعمال سے زیادہ بڑھتا ہے۔ خیال رہے کہ موٹاپا، ذیابیطس اور امراض قلب اس وقت دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والے امراض ہیں، جس کی بڑی وجہ سوڈا مشروبات کا استعمال سمجھی جاتی ہے۔ محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اکثر شوگر فری مشروبات پینے والے افراد ان کی زیادہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ مشروبات کسی بھی طرح فائدہ مند نہیں بلکہ جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔ جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ کولڈ ڈرنکس کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟ تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں موجود جز aspartame اس کی وجہ بنتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر معدے کے اس انزائمے کو کام کرنے سے روکتا ہے جو غذا ہضم ہونے کے دوران چربی کو گھلانے کا کام کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نتائج سے وضاحت ہوتی ہے کہ آخر ڈائٹ ڈرنکس لوگوں کو جسمانی وزن میں کمی میں مدد دینے کے حوالے سے غیر موثر کیوں ثابت ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…