کراچی(این این آئی)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔برطانوی ماہرمارک ریڈیک نے تحقیق کے بعد کہاکہ پنکھا اپنے ارد گرد موجود گردوغبار ہوا میں پھیلا دیتا ہے جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے پنکھے کے سامنے سونے سے احتراز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ پنکھے کی وجہ سے کمرے کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے جس کے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنکھے کے سامنے زیادہ دیر تک سونے یا بیٹھنے سے الرجی سے
جڑے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے جو مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسی طرح پنکھے کی وجہ سے انسانی جلد بھی مستقل طور پر خشکی کا شکار رہتی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے والے افراد سوتے وقت برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھا کریں اور کوشش کریں کہ روئی کا بستر استعمال کریں۔اس کے علاوہ ایسے افراد کو چاہیے کہ کھلے کپڑوں کا استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور شراب سے مکمل پرہیز کریں۔ سوتے وقت نمکین برف والی چار سے چھ بوتلیں پنکھے کے سامنے رکھ کر سوئیں۔