پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یوم ہیپاٹائٹس: یہ مرض کیا ہے اس کی علامات کیا ہیں؟

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیپاٹائٹس درحقیقت جگر کی سوزش کو کہا جاتا ہے اور یہ اکثر ایک وائرل انفیکشن کے باعث ہوتا ہے۔ مگر اس کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جن میں ادویات کے استعمال کا ری ایکشن، منشیات، الکحل وغیرہ۔ دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اس وقت تک علم نہیں ہوپاتا جب تک وہ بگڑ نہ جائے۔ جگر کو انفیکشن

کی بھی مختلف اقسام ہے۔جنھیں ہیپاٹائٹس اے، بی ، سی، ڈی اور ای میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جیسے ہیپاٹائٹس اس مرض کی ہلکی قسم کہی جاسکتی ہے جبکہ سی اور ڈی انتہائی سنگین اور ان کا علاج کا انحصار بھی اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کو کونسا ہیپٹاٹائٹس ہوا ہے اور انفیکشن کی وجہ کیا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کسی نہ کسی طرح ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہیں خاص طور پر جسمانی رطوبت، انجیکشن کی آلودہ سوئیاں، جسمانی تعلقات وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ جیسا اوپر بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا اکثر افراد کو علم ہی نہیں ہوپاتا اور اس کے شکار ہونے کی صورت میں جسم کا دفاعی نظام جگر کو ہی نقصان دہ چیز سمجھ کر اس پر حملہ کرکے اس کے افعال کو روک دیتا ہے۔ تاہم اس مرض کی کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جن سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور ان سے واقفیت زندگی بھی بچا سکتی ہے۔ یہ علامات درج ذیل ہیں :ہر وقت تھکاوٹ۔ فلو جیسی علامات پیشاب کا رنگ بہت زیادہ گہرا ہوجانا۔ فضلے کی رنگت مدہم پڑجانا۔ پیٹ میں اکثر درد رہنا۔ کھانے کی خواہش ختم ہوجانا یا بھوک نہ لگنا۔ جسمانی وزن میں ایسی کمی جس کی وجہ سمجھ نہ آسکے۔ زرد جلد اور آنکھیں، جو کہ یرقان کی بھی علامات ہوسکتی ہیں۔ عام طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی بہت سست روی سے پھیلتا ہے اور ان علامات کے ذریعے ان کو نوٹس کرنا کافی مشکل کام ہوسکتا ہے تاہم ایسا کچھ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…