جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عناب : جلدی امراض کے لیے بہترین جڑی بوٹی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمانہ قدیم سےسال سے جڑی بوٹیوں سے علاج کا جو طریقہ رائج ہے آج بھی لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی بیماری ہو ، جڑی بوٹیوں میں ان کا علاج پوشیدہ ہے ۔ آج ہم آپ کو جلد کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرنے والی کرشماتی جڑی بوٹی عناب کے بارے میں بتائیں گے جس کا مستقل استعمال جلد کے جملہ امراض اور تکا لیف کے لیے بہترین ہے ۔

عناب کے فائدے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کی بیماری ایکزیمہ میں عناب کا استعمال بہت ہی موثر ہے۔عناب خون کو صاف کرنے کا ایک ایسا ذریعہ ہے جسے زمانہ قدیم سے جانا اور مانا جاتا ہے۔ خون کی حدت کو کم کرنے کے لیے حکما کی ہدایت کے مطابق اگر پانچ سے سات دانے عناب کے رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی نہار منہ پی لیا جائے تو خون کی حدت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ عناب وہ جڑی بوٹی ہے جو خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد میں ایسا تنائو پیدا کرتی ہے کہ دور سے دیکھنے والے کو جلد چمک دار اور شاداب محسوس ہوتی ہے۔ جلد پر الرجی، داد یا دھبے ہوجانے کی صورت میں عناب کرشماتی اثر دکھاتا ہے۔ چہرے پر دھوپ یا معدے کی گرمی کے وجہ سے نکلنے والے سرخ اور خارش زدہ دانوں کے لیے اگر عناب کو خشک خوبانی کے ساتھ ملا کر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو ہفتوں کی بیماری دنوں میں غائب ہوجاتی ہے۔ عناب ایک بہت ہی بہترین اینٹی ایجنگ ہے، جو آپ کی عمر کو ایک راز کی طرح چھپا کر رکھتا ہے۔ جلد کی شگفتگی کے لیے عناب سے بڑھ کر شاید ہی کوئی جڑی بوٹی ہو، یہی وجہ ہے کہ میک اپ کی پروڈکٹس میں عناب ضرور استعمال کیا جاتا ہے۔ عناب جلد پر جلنے سے پڑ جانے والے نشانات کو ایسے غائب کرتا ہے جیسے نشان پڑے ہی نہیں تھے۔بچوں اور بڑوں کو کسی بھی عمر میں نکلنے والی خسرہ کے نشانات جو بدنما بھی دکھائی دیتے ہیں، عناب کے استعمال سے پلک جھپکتے میں ختم ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…