پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

سیگریٹ کا دھواں پاکستان میں ہزاروں بچوں کی اموات کی وجہ

datetime 25  جولائی  2018 |

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیگریٹ کا دھواں ہر سال پاکستان میں ہزاروں مردہ بچوں کی ولادت کی وجہ بن رہا ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ یارک یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 30 ترقی پذیر ممالک میں سیگریٹ کے دھویں (سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ)کے حاملہ خواتین پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ 2008 سے 2013 کے ڈیٹا سے لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ

ہر سال یہ سیکنڈ ہینڈ اسموک صرف پاکستان میں ہی 17 ہزار مردہ بچوں کی ولادت کا باعث بنتی ہے۔ دن بھر میں صرف ایک سیگریٹ پینا کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ تحقیق کے مطابق پاکستان میں صرف ایک فیصد مردہ بچوں کی ولادت ان خواتین میں ہوتی ہیں جو دوران حمل تمباکو نوشی کرتی ہیں مگر ان کے شوہر یا گھر میں سیگریٹ پینے والوں کے دھویں سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 7 فیصد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں حاملہ خواتین (40 فیصد)گھر میں سیگریٹ کے دھویں سے متاثر ہوتی ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انڈونیشیا، اردن، بنگلہ دیش اور نیپال میں 50 فیصد سے زائد حاملہ خواتین سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ سے متاثر ہوتی ہیں اور صرف انڈونیشیاءمیں سالانہ 10 ہزار سے زائد مردہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں ترقی پذیر ممالک میں سیگریٹ کے دھویں سے حاملہ خواتین پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور انکشاف ہوا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، جس پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا یہ نتائج سرویز پر مبنی ہیں اور اعدادوشمار میں کمی بیشی ممکن ہے، اس حوالے سے کام کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ گھروں میں سیکنڈ ہینڈ اسموک کے خطرناک اثرات کو کم کیا جاسکے۔ محققین نے مزید بتایا کہ 30 میں سے 5 ممالک میں گھروں میں سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ ایکٹیو اسموکنگ سے دوگنا زیادہ تھی۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد حاملہ خواتین کو اس کی وجہ سے پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جیسے مردہ بچوں کی پیدائش، بچوں کے دماغی نشوونما میں مسائل، بچے کا وزن انتہائی کم ہونا اور نظام تنفس کے امراض۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل بی ایم جے ٹوبیکو کنٹرول میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…