منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

مچھلی کھانے کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2018 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین مچھلی کھانے کی عادت مختلف امراض سے قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ژجیانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کو اکثر کھانا خواتین میں الزائمر امراض سے موت کا خطرہ 38 فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ مردوں میں یہ سمندری غذا جگر کے امراض کا خطرہ 37 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

مچھلی کھانے کا حیران کن فائدہ اس سے قبل مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسمانی ورم میں کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے کینسر اور امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ تاہم مچھلی سے صحت کو فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب اسے بھون کر یا سالن کی شکل میں کھایا جائے، تل کر کھانے سے کواتین میں دل یا پھیپھڑوں سے متعلق امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں مچھلی کو تلنے سے اس میں ٹرانس فیٹی ایسڈز پیدا ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 16 برسوں تک ڈھائی لاکھ کے قریب مردوں اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران 54 ہزار سے زائد مرد جبکہ 30 ہزار سے زائد خواتین کا انتقال ہوا۔ نتائج سے عندیہ ملا کہ جو مرد زیادہ مقدار میں مچھلی کھاتے ہیں، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 10، کینسر سے 6 فیصد جبکہ پھیپھڑوں کے امراض سے موت کا خطرہ 20 فیصد سے زیادہ کم ہوجاتا ہے۔ مچھلی کھانا دماغی امراض سے بچائے اسی طرح یہ غذا خواتین میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتی ہے۔ تاہم یہ بھی انکشاف ہوا کہ تلی ہوئی مچھلی کھانے کا شوق خواتین میں مختلف امراض سے موت کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…