منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

آم کھانے سے ہم کونسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں؟ ایسی معلومات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی ہوں گی

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(سی ایم لنکس)آم کاسیز ن ہو اور ہم سب آم نہ کھائیں یہ ممکن نہیں، لیکن آم کھانے کے متعدد فائدے بھی ہیں، آم میں پوٹیشیم ، میگنیشم اور کوپر جیسے معدنیات اور نمک بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں آم کوارسٹین ، بیٹا کیروسین اور اسٹراگالین کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان طاقتور انٹی ایکسٹیڈینٹ میں فری ریڈیکلزکوکنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔آم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے آم میں بھاری مقدار میں وٹامن پائے جاتے ہیں جس سے صحت عمدہ رہتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے آم ایک قدرتی علاج ہے کیونکہ اس میں پوٹیشیم اور میگنیشم بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں۔آم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے اور کولسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے۔ آم میں غذا سے متعلق فائبر پیکٹن پایا جاتا ہے۔ پیکٹن بلڈ کولسٹرول سطح کو کم کرنے میں موثر شکل سے کام کرتا ہے۔ یہ ہمیں گانٹھ میں ہونے ولے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔آم کا استعمال وزن بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ 150گرام آم میں تقریباً 86کیلریزتوانائی ہوتی ہے، جو ہمارے جسم کے ذریعہ آسانی سے جذب کر لی جاتی ہے اتنا ہی نہیں آم میں اسٹارچ پایا جاتا ہے جو شوگر میں تبدیل ہوکر آخر میں وزن کو بڑھاتا ہے۔انہضام کے عمل میں آم ان ڈائیزیشن اور اے سی ڈی ٹی جیسی مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ آم میں پائے جانے والے انجائمس کھانے کو ہضم میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔جو لوگ انیمیا میں مبتلا ہیں ان کے لئے آم بہت مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں بھاری مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے۔ باقاعدگی اور مناسب طور سے آم کا استعمال جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے ، جس سے انیمیا جیسی بیماری دور رہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…