بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)اب دانتوں کو بلیچنگ سے سفید کرانا بغیر کسی نقصان کے ممکن ہوسکے گا۔یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ نان چانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا گیا جو دانتوں کی سفیدی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے دانتوں کی سطح کو ہونے والے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ دانتوں کی سفیدی کو کیسے واپس لایا جائے۔

ہائیڈروجن پری آکسائیڈ، جو کہ بالوں کو بلیچ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دانتوں کی سفیدی کے لیے عام استعمال ہونے والا طریقہ کار ہے، مگر یہ دانتوں کو زیادہ احساس اور ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائیٹینیم ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے دانتوں کی سفیدی اور صفائی کو زیادہ موثر اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ دنیا بھر میں پلاسٹک، کاغذ، پینٹ اور ٹوتھ پیسٹ کو سفید بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک تجربے کے دوران دانتوں پر ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ کو قدرتی گلیو پولی ڈوپامائن کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا۔ محققین کے مطابق یہ کیمیکلز دانتوں پر لگا کر ان کی سفیدی پر کام کیا گیا تو 4 گھنٹوں میں دانت ویسے ہی جگمگانے لگے جیسے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کے استعمال سے جگمگاتے ہیں، مگر اس نئے طریقہ کار سے دانتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کو عام استعمال کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ دانتوں کی سفیدی کے لیے 8 بہترین ٹپس دانت عمر بڑھنے کے ساتھ غذاﺅں اور مشروبات کے داغوں کے نتیجے میں اپنی چمک کھو بیٹھتے ہیں، جس کی واپسی کے لیے ڈاکٹر ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ نیا طریقہ کار خلیات کے لیے زیادہ نقصان دہ نہیں اور ان کیمیکلز کو منہ میں استعمال کرنا محفوظ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…